اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت دھوکہ دہی اور وعدہ خلافی کی ایک گھناؤنی تاریخ رکھتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کی وجہ سے پورا خطہ مسلسل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ اور بھارت نے عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دھوکہ دہی اور وعدہ خلافی کی ایک گھناؤنی تاریخ رکھتا ہے۔ اور بھارت نے گزشتہ 77 سال سے کشمیریوں کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے۔ پہلگام واقعہ بھی پلوامہ حملے کی طرح ایک اور بھارتی ڈرامہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ، مودی سرکار نے حقائق چھپانے کیلئے اے آئی کا استعمال کیا، غیر ملکی میڈیا
حریت کانفرنس نے کہا کہ پہلگام واقعے کا مقصد کشمیریوں کی آزادی کی پرامن جدوجہد کو بدنام کرنا ہے۔ اور پہلگام واقعے کا مقصد پاکستان کے سر دہشتگردی کا الزام تھونپنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ جبکہ قابض فورسز نے گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران ڈھائی ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا۔