بھارت نے حملہ کیا تو پوری قوت سے جواب دینگے، روس میں پاکستانی سفیر

روس میں پاکستانی سفیر

ماسکو: روس میں تعینات پاکستانی سفیر خالد جمالی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

روس میں سفیرخالد جمالی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان

انہوں نے کہا کہ مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے ہمیں محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگربھارت نے دریاؤں کے پانی کا رخ موڑنے یا اسے روکنے کی کوشش کی تواسے بھی پاکستان جنگی اقدام تصورکریگا اورایسی کسی بھی حرکت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں