سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی

Gold

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز سونا فی تولہ 2300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 972 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہوچکا ہے۔

اپریل میں فی تولہ سونا 20 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 240 ڈالر فی اونس ہے۔


متعلقہ خبریں