بھارت نے پاکستان سے آنے والی تمام ڈاک اور پارسل سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔
بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ڈاک اور پارسل کی ترسیل پر فضائی و زمینی پابندی عائدکردی ہے،بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں پر بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پرچم والے جہاز بھی پاکستانی بندرگاہوں میں نہیں بھیجے جائیں گے، بھارت نے پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ مال کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارت میں پی ایس ایل پر پابندی، پاکستان نے بھی آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی لگا دی
بھارتی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارن ٹریڈ پالیسی میں ایک نیا ضابطہ شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے آنے والے یا پاکستان سے برآمد ہونے والے تمام سامان کی درآمدات یا ٹرانزٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پاکستان نے بھی جواب میں بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں اور واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت کو بھی بند کر دیا ہے۔