پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کے لیے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5 لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔
بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر جزوی پابندی عائد کر دی
ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لگژری سیلون میں فرنشڈ بیڈ روم، ڈرائنگ روم، ڈائننگ ہال، کچن موجود ہو گا۔
کچن میں استعمال کے برتن، اوون بھی دستیاب ہو گا، جبکہ لگژری سیلون میں بنے واش روم میں بھی تمام سہولیات سے مزین ہو گا،مسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ انتہائی مناسب رکھا جائے گا۔