بھارت نے پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کر دی۔
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔
لاجسٹک مسائل ، پی ایس ایل کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل
لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ترین کرکٹ فرنچائزز میں شمار ہوتے ہیں، جن کی مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔