ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

بارش

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید طوفان سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،میٹرو بسیں روک دی گئیں۔

اسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،تیز ہواؤں سے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،مختلف سیکٹرز میں موسلادھار بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

جڑواں شہروں  میں بارش  کے باعث 11کے وی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، آئیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں پیر سوہاوہ، سپریم کورٹ، جی ایٹ مرکز، علی پور، میرا جعفر شامل ہیں۔

بنی گالا، یو سی روڈ، سیام محمدی چوک ،نیو مل پور، رینج روڈ ،امارات فیڈرز پر بھی فالٹ ہے،جی ایٹ ٹو، سنگجانی فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

صوابی کے بھی مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

بونیر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،شہری تفریح کے لیے باہرنکل آئے۔

پاکستان ریلویز نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی

لوئردیر اور گردونواح میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،پشاور اور گردونواح میں تیز آندھی چلی، گرد آلود ہوائیں چلنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

خان پور میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ،ٹیکسلا خان پور روڈ پر بھاری درخت اور بجلی کے پول گرنے سے دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگئی ،مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

ہری پور اور گردونواح میں تیز ہوائوں اور کالی گھٹاوں کے ساتھ بارش ہوئی، شہر بھر میں اندھیرا چھا گیا،بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے،بھارت کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائےگا،آرمی چیف

حسن ابدال و گردونواح میں آندھی اور بارش سے دکانوں کی تڑپالیں پھٹ گئیں،تیز ہواؤں اوربارش سے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔

لاہور کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی اور تیز ہوائیں  چلیں،میسن روڈ، قذافی اسٹیڈیم اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی،کالج روڈ پر آندھی کے باعث درخت گر گیا۔

لیسکو کے 207 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے،فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کے متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی ،صدر، کینٹ، رضوان گارڈن، دھرم پورہ کے علاقے بجلی سے محروم  ہوگئے۔

پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،صدر،وزیر اعظم

گلبرگ، سمن آباد، اچھرہ، مسلم ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں بجلی بند ہے،لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں