“را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز ، خفیہ دستاویزات منظر عام پر آ گئیں

بھارتی خفیہ ایجنسی

دنیا بھر میں بدنام اور بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ہی پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی ، لیک ہونیوالی خفیہ دستاویز ات میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘  کا کردار بے نقاب ہو گیا۔ یہ دستاویزسوشل میڈیا  ایپلیکیشن ’’ٹیلی گرام‘‘ کے ذریعے لیک ہوئی ہے، جو پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے۔

دستاویزمیں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔ ذرائع کے مطابق دستاویز میں ہدایت دی گئی کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے۔ آئی ایس آئی پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا ہے جبکہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کر دیا۔

پاک فوج کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے جنگی مشقیں ، جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ

ذرائع کے مطابق دستاویز اور ان تضادات سے واضح ہوتا ہے کہ ’’را‘‘  کو بھی کوئی ہدایات دیتا ہے۔ دستاویز کا یوں سوشل میڈیا پر آنا ’’را‘‘ کے اندر ہندوتوا مخالف سوچ کا بھی شاخسانہ لگتا ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ بھارتی حکومت دستاویز کے سوشل میڈیا پر لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دستاویزبعنوان Psy Ops اور بیانیہ کنٹرول میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ’’واقعے کا بیانیہ یوں مرتب ہو کہ یہ ریاست سمیت غیر مسلموں پر حملہ بن کر ابھرے‘‘۔

دستاویز کے مطابق اس واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہو گا۔ میڈیا کے اداروں کو 36 سے 48 گھنٹے پہلے واقعے کی جگہ پر متحرک کیا جائے گا۔ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بھارت کی سرجیک اسٹرائیک کی منصوبہ بندی ، پاکستان کیخلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا بھی دعویٰ

’’را‘‘ دستاویز کے مطابق سیاحوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے بہانے خاص جگہوں پر اپنے فیلڈ آپریٹرز  تعینات کیے جائیں گے۔ حملے کے 2 سے 4 گھنٹے کے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے۔ دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعے کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی اور آئی ایس آئی پر الزام ڈالنے کے لیے ٹرینڈز کو بغیر کنٹرول کے پھیلایا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق بحث کا رخ کشمیر سے ہٹا کر عالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ شمالی کمان حملے کی جگہ کے قریب سے ملنے والی خط و کتابت کو آئی ایس آئی سے منسلک کرے گی اور فرانزک انداز میں آئی ایس آئی کی مبینہ دستاویزات لیک کرے گی۔

پہلگام فالس فلیگ، بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت سے سوالات پوچھ لیے

را دستاویز کے مطابق آپریشن کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سفارتی موجودگی کے مطابق  ترتیب گیا ہے۔ عالمی برادری سے انسداد دہشتگردی پر یکجہتی کی اپیل بھی کی جائے گی۔

را کی دستاویز کے مطابق ’’اگر 21 اپریل 2025 تک کوئی مسئلہ نہیں آتا، تو حتمی کمانڈ اینالاگ چینل سے فراہم کی جائے گی‘‘۔ ’’آپریشن کے بعد تمام فیلڈ آپریٹو کے لیے بلیک اسٹیٹس کو قبول کیا جائے گا‘‘۔


متعلقہ خبریں