چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کا بجٹ اہداف کے لحاظ سے مشکل بجٹ ہوگا،
اس سے اگلے سال کا بجٹ بھی ٹف ہوگا، آئی ایم ایف کی وجہ سے ٹیکس ریٹ میں کمی آسان نہیں ہو گی،نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پرغورکررہے ہیں۔
پنجاب میں8سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے پوری کوشش کی جائے گی،وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی یونٹ ابھی مکمل فعال نہیں۔
ایف بی آر نئے بجٹ کیلئے ٹیکس پالیسی میں وزارت خزانہ کی مدد کررہا ہے،ڈیری مصنوعات پر ٹیکس کے بارے میں تجاویزپرغورکیا جائے گا۔
پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن نے ڈیری مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کا مطالبہ کیا، ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیکیجڈ ملک پر ٹیکس ریٹ سنگل ڈیجیٹ یعنی 5 فیصد پر لایا جائے۔
بھارت نے اگر فوجی تصادم کا راستہ چنا تو معاملہ کہاں جانا ہے یہ ہم طے کریں گے،ترجمان پاک فوج
18فیصد جی ایس ٹی کی وجہ سے ڈبے والے دودھ کی سیل میں 20 فیصد کمی کا انکشاف بھی سامنے آیا ، بریفنگ میں بتایا گیا غیر ٹیکس شدہ کھلے دودھ کی فروخت میں 1300 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
قبل ازیں نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری خزانہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ نے جواب دیا کہ سیکریٹری خزانہ وزیر اعظم آفس گئے ہیں،نوید قمر نے کہا وزیر اعظم ہاؤس میں روزانہ میٹنگز ہوتی ہیں یہاں حاضری ضروری ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی اجلاس میں ورچوئلی شرکت کی ،انہوں نے دورہ امریکا کے حوالے سے قائمہ کمیٹی اجلاس کو بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ عالمی اداروں نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، چیمبرز کے ساتھ فروری سے بجٹ تجاویز پر بات چیت کا آغاز ہوا،95فیصد تجاویز بزنس کمیونٹی کی جانب سے آچکی ہیں۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 400روپے کی کمی
حکومت بزنس کمیونٹی کی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے ، ایف بی آر پالیسی کے معاملے کو وزارت خزانہ منتقل کردیا ہے،ڈی جی ٹیکس پالیسی وزارت خزانہ سے ہوں گے جو وزیر خزانہ کو رپورٹ کریں گے۔
ممبر کمیٹی نفیسہ شاہ نے کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی بل 2025 پیش کردیا،قائمہ کمیٹی خزانہ نے بل پر مزید غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی،جس کے کنوینئر مرزا اختیار بیگ ہوں گے،ارشد وہرہ سمیت مزید 2 ارکان کمیٹی کا حصہ ہونگے۔