مودی سرکار کی جانب سے پہلگام ڈرامہ فلاپ ہوگیا، دہشتگردوں کے جاری کردہ خاکے AI سے بنائے گئے،بھارت نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اسکیچز سے پروپیگنڈا کھڑا کر دیا۔
پہلگام حملے کے نام پر جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا جسے جعلی خاکے بنا کر تقویت دینے کی ناکام کوشش کی گئی،مصنوعی ذہانت سے بنے خاکے، فلمی کہانی، بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اب کسی بھی صورت بھارت نہیں جائےگی،محسن نقوی
ثبوت غائب، ڈرامہ فلاپ، تمام سکیچ ایک ہی پیٹرن پر بنے ہیں جو انسانی ہاتھ کی نہیں AI کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
خاکے فرضی، بیانیہ مشکوک، بھارت کی کہانی بے بنیاد نکلی،نقلی چہروں سے پھیلایا گیا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا زمین بوس ہوگیا،ایسے اسکچ بنانا چند منٹوں کی کاروائی ثابت ہوئی۔