ملکی تاریخ کے کامیاب ترین 100 دن مکمل، امریکا دوبارہ عظیم بن رہا ہے، ٹرمپ

ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت نے امریکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل کر لیے ہیں اورامریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ ہم نے ٹیکسوں میں تاریخی کمی کی، ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کیں اور فوجی و سویلین شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔

خطے میں تناؤ بڑھا تو نتائج سنگین ہونگے، امریکہ نے ثالثی کیلئے کمر کس لی

 انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جو مجموعی طور پر ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچے گا، نیشنل گارڈ کو 21 ایف-15 جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

انہوں نے اپنے خلاف میڈیا مہم کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

 انہوں نےعدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند بائیں بازو کے ججز صدر کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو امریکا کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چین، بھارت اور فرانس سمیت کئی ممالک سے منصفانہ تجارتی معاہدوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور ٹیرف پالیسی کے مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں