چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

چین کی نیوکلیئر پاور

چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

چائنا نیوکلیئر انرجی ایسوسی ایشن نے چائنا نیوکلیئر انرجی ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025 بلیو بک جاری کر دی ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں فعال، زیر تعمیر اور منظور شدہ نیوکلیئر پاور یونٹس کی کل تعداد 102 ہے، جن کی تنصیبی صلاحیت 113 ملین کلوواٹ تک پہنچ چکی ہے۔

بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، امریکہ میں احتجاج کی کوشش ناکام

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، چین میں جوہری بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

2024 میں فعال نیوکلیئر پاور یونٹس کی مجموعی بجلی کی پیداوار 444.7 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جو ملک کی بجلی کی پیداوار کا 4.72 فیصد ہے اور یہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ پیداوار 127 ملین ٹن معیاری کوئلے کو جلانے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 334 ملین ٹن تک کم کرنے کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں