پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جبکہ سوات اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قبول نہیں، پانی ہمارا حق، دفاع کریں گے، وزیر اعظم
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیرزمین گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔