عازمین حج کے لئے وزارت مذہبی امور نے اہم ہدایات جاری کر دیں

حج پروازوں

فائل فوٹو


عازمین حج کے لئے وزارت مذہبی امور نے اہم ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ حج روانگی سے قبل ویکسین لگانی ضروری ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسی نیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں۔

ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں، 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کورونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج صرف مستند اجازت نامے کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریں، جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی اشتہارات سے عازمین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، ان اجازت ناموں سے ہوشیار رہیں جوسعودی حکام کی جانب سے تسلیم شدہ نہ ہوں۔

ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ جعلی اجازت ناموں کے استعمال پر سعودی حکام کی جانب سے سزائیں مقرر ہیں،قوانین کی خلاف ورزی پر منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں