امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ کیا ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے مجھے فون کیا، چین کے ساتھ مذاکرات پر اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید1.92 فیصد کمی ریکارڈ
گزشتہ روز چین نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی تھی ،چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300 روپے کی کمی
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں ، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔