پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی درج ایف آئی آر نے مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا


پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی درج ایف آئی آر نے مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔

فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے پہلگام حملے کو مزید مشکوک بنا دیا،ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ ایک بج کر 50منٹ سے لےکر 2بج کر20منٹ تک جاری رہا۔

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے  کہ پہلگام پولیس اسٹیشن جائے وقوعہ سے6 کلومیٹر دور ہے،حیران کن طور پر صرف10 منٹ میں ایف آئی آر درج ہوئی ،10منٹ میں ایف آئی آر کا اندراج پہلے سے بنے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔

طے شدہ منصوبے کے تحت  نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد بھی ہوجاتے ہیں،ایف آئی آر میں ’’بیرونی آقاؤں کی ایما پر‘‘ جیسے الفاظ شامل کر دیئے جاتے ہیں۔

کل ملک بھر میں یوم پاکستان استحکام منایا جائےگا حافظ طاہر محمود اشرفی

ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں