اسرائیل کے حملوں میں عورتوں بچوں سمیت مزید 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گھروں، پولیس اسٹیشن اوردیگرمقامات کونشانہ بنایا، 2ماہ سے سرحدی گزرگاہ بند رکھنے سے غزہ میں امداد فراہمی معطل ہے۔
یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھر جلا دیئے ، اسرائیلی بمباری سے مزید 45 شہید
عرب میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیت حانون اورشیخ زیدمیں آپریشن کیلئے مکینوں کوعلاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ بدھ سے جمعرات کی صبح تک اسرائیلی فوج کی بمباری سے45 فلسطینی شہید اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔