ملتان، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز اپنا پانچواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گا۔
پی ایس ایل سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز لگاتار3 میچ ہارنے کے بعد چوتھا میچ ہوم گراؤنڈ میں لاہور قلندرزکو ہرا کر ہارنے والی روایت توڑ دی ہے۔
پی ایس ایل10،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرا دیا
دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز کی قیادت رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے۔
ملتان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا میچ بھی ہمارے فینز کے سامنے ہی ہے جیسے لاہور قلندر کے ساتھ کھیلے اس طرح اسلام آباد کے ساتھ بھی کھیل پیش کرینگے۔