وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر گلوبل ویلیج میں پنجاب صنعتی نمائش کا افتتاح، نمائش 27 اپریل تک جاری رہے گی۔
صنعتی نمائش کا افتتاح سینئر وزیرمریم اورنگزیب اوروزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کیا، نمائش میں شہریوں کیلئے مفت انٹری، دستکاری ڈسپلے کیٹگری، روایتی کھانوں کے اسٹالز شامل ہیں۔
مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 برس سے حکمران ہے اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری
نمائش میں 24 اور 25 اپریل کو قوالی نائٹ گلوبل ویلیج ایمفی تھیٹر میں منعقد ہو گی، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گلوبل ویلیج ایکسپو میں پنجاب بھر سے مندوبین شریک ہیں، پنجاب بھر سے 200 سے زائد کاریگروں نے ایکسپو میں اسٹالز لگائے
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، گلوبل ویلیج ایکسپو ہارس اینڈ کیٹل شو کی کامیابی کا تسلسل ہے،پی ایچ اے صنعتی نمائش کے انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے۔
ایکسپو کا مقصد مقامی انڈسٹری اور مقامی کاریگروں کے فن کو فروغ دینا ہے،گلوبل ویلیج میں آئندہ بھی پنجاب کی ثقافت کے فروغ کیلئےتقریبات اور اسٹالز کا انعقاد کیا جائے گا۔
شہری گلوبل ویلیج آئیں، پنجاب کی ثقافت دیکھیں اور بھرپور انٹرٹینمنٹ سے لطف اٹھائیں، گزشتہ ادوار میں ویران رہنے والا گلوبل ویلیج آج ایک فعال اور آباد مقام بن چکا ہے۔