وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں بغاوتیں جاری ہیں ،ناگا لینڈ ،چھتیس گڑھ، منی پور میں دہلی حکومت کیخلاف بغاوت ہوئی ہے،بھارت میں لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ،بھارتی میڈیا نے من گھڑت پروپیگنڈا شروع کردیا
بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جارہا ہے یہ اس کیخلاف بغاوت ہے ،ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے،بے گناہ لوگ اس قسم کی جنگوں میں نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔
پاکستان پر الزام لگانا بہت آسان ہے،ہمارے پاس تو بھارت کیخلاف بہت ثبوت ہیں جو ہم دے چکے ہیں،بلوچستان میں دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے،پاکستان میں جہاں بھی خلفشار ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔