امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ ، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا

امریکا

تیل اور گیس کی اضافی پیداوار شروع


امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تجارتی جنگ چھڑ جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت بھی دو ڈالر اضافے کیساتھ 67.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

پٹرول اور ڈیزل پر لیوی مزید 10روپے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی

واضح رہے چین نے امریکا کیلئے سات نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ، یہ معدنیات جدید دفاعی ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور ہتھیاروں میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کے بغیر لڑاکا طیارے، آبدوزیں، میزائل، ریڈار سسٹمز اور ڈرونز کی تیاری ممکن نہیں۔


متعلقہ خبریں