سکیورٹی خدشات ، شمالی وزیرستان میں کرفیو لگا دیا گیا

شمالی وزیرستان

 شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج اتوار کیلئے کرفیو لگا دیا گیا۔

انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد رزمک، میرانشاہ اور میرعلی میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میران شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔

سکیورٹی وجوہات ، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ

حکام نے کہا کہ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں