وزیرمملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ نئی نہروں سے متعلق کوئی یک طرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، یقین دلاتا ہوں سندھ میں کسی کی زمین بنجر نہیں ہوگی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،سجاول کے عوام کے مسائل حل کریں گے،سندھ میں ایک ایک گھر تک نوازشریف کاپیغام پہنچائیں گے۔
وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا اور اسے ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
مزید بولے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث تمام صوبوں میں پانی کے مسائل ہیں۔