بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی محبت کی کہانی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے تعلق کا اندازہ سب سے پہلے سلمان خان کو ہوگیا تھا، حالانکہ وہ دونوں اس وقت اپنے رشتے سے انکار کرتے تھے۔
نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ ان کی اور ظہیر اقبال کی پہلی ملاقات سلمان خان کی ایک پارٹی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان خان شروع ہی سے دونوں کے درمیان بڑھتی قربت کو بھانپ چکے تھے۔
کیا سوناکشی سنہا ماں بننے والی ہیں؟ ظہیر اقبال کا ردعمل سامنے آ گیا
سوناکشی نے کہا کہ جب بھی سلمان خان ان سے تعلق کے بارے میں پوچھتے، وہ یہی جواب دیتیں کہ “ایسی کوئی بات نہیں”، لیکن سلمان خان ان کی بات پر یقین نہیں کرتے تھے کیونکہ انہیں دونوں کے درمیان کی کیمسٹری صاف نظر آ رہی تھی۔
شومیں ظہیراقبال نے سلمان کی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی سلمان خان کو اپنے اور سوناکشی سنہا کے رشتے کے بارے میں نہیں بتایا، لیکن سلمان کو پہلے ہی سب کچھ سمجھ آ چکا تھا۔ ظہیر کے مطابق ایک ٹریکنگ ٹرپ کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صرف اتنا کہا، “سب نظر آ رہا ہے۔” انہوں نے بتایا کہ سلمان نے نہ کوئی سوال کیا اور نہ ہی مزید بات چھیڑی، مگر ان کا مختصر جملہ ہی اس بات کا واضح اشارہ تھا کہ وہ ہم دونوں کے درمیان بڑھتی قربت سے بخوبی واقف تھے۔
سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال میں جلد طلاق ہو جائے گی، نجومی
سوناکشی کے مطابق سلمان خان نے ایک موقع پر مسکراتے ہوئے کہا تھا ایک دن تم دونوں کا بریک اپ ہوگا، پھر تم یہاں آکر روؤ گی اور وہ وہاں آکر روئے گا۔ میں تم دونوں سے محبت کرتا ہوں اس لیے کسی ایک کا ساتھ نہیں دینا چاہتا۔ تاہم سلمان خان کی بریک اپ سے متعلق پیشگوئی درست ثابت نہ ہوسکی۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے تقریباً سات برس تک خاموشی سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، 2022 میں فلم “ڈبل ایکس ایل” میں ایک ساتھ کام کیا اور جون 2024 میں سادہ تقریب میں شادی کرلی۔ دونوں اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
