سرمایہ کار ہمارے سر کا تاج ہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کار ہمارے سر کا تاج ہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے تاہم یہ سفر کافی طویل ہے اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے دن رات محنت کرنیہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں محصولات میں 27فیصد اضافہ ہوا ہے، کھربوں روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں، کئی ایف بی آر کے کیسز کو دہائیاں گزر گئی ہیں۔ایک طرف قرضے لے رہے ہیں، دوسری طرف کیسز التوا کا شکار ہیں، قرضوں سے نجات کیلئے اہداف پر تیزی سے پیشرفت یقینی بنانی ہے۔

کیا 9 مئی پر کسی کا ادارے نے احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

وزیراعظم نے کہا کہ قرضوں سے نجات کے لیے اہداف پر تیزی سے کام جاری ہے، قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدنی بڑھانی ہوگی، محنت کرنی ہے اور ملک کو قرضوں سے نجات دلانی ہے ورنہ قرض کے پہاڑ بڑھتے جائیں گے اور آئی ایم ایف سے کبھی چھٹکارا نہیں مل سکے گا۔

ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا، ماضی میں جوہونا تھا ہو چکا،ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس کمپنی ہائر کی، اب اس کمپنی کو ٹریک کر رہے ہیں، ایک سال میں اچھے کاموں کی ستائش کیلئے آج یہاں جمع ہیں، کارکردگی کے حوالے سے مختلف اداروں میں موجود سقم دور کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ قرضوں کی وجہ سے معیشت پر بوجھ بڑھا، قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا ہو گا، اگر احساس ہو کہ قرضوں کی زندگی نقصان پہنچائے گی تو ذمہ داری ادا کرنا ہو گی، کسٹم سمیت مختلف اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جا رہاہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا، اسی بنیاد پر ترقی اور تنخواہیں بڑھائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار ہمارے سر کا تاج ہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔


متعلقہ خبریں