پنجاب حکومت نے ڈرگ کورٹس کو ایک نئے انداز سے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس سے متعلق بل بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔
متن کے مطابق ڈرگ کورٹس میں ایک سیشن جج،2ماہرین پر مشتمل ٹریبونل قائم کیا جائے گا،سیشن جج کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس 3 سال کے لیے نامزد کریں گے،تجربےکار 2 ماہرین کو حکومت 3سال کیلئے نامزد کرےگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ بلوچستان کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے،مصدق ملک
حتمی فیصلے کے لئے تینوں ارکان کی شرکت لازم ہوگی ،ترمیم کا مقصد ڈرگ کورٹس کو مضبوط اور خودمختار بنانا ہے۔
بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا،کمیٹی 2 ماہ میں بل سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔