پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں172 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 192 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا
بدھ کو کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 20 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی کرنسی میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد ڈالر 280 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔