اسرائیلی بمباری سے غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی تباہ ، 6 بھائیوں سمیت 37 فلسطینی شہید

israel

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ،غزہ سٹی میں واقع آخری فعال العہلی اسپتال بھی بمباری سے تباہ جبکہ درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج کا رفح میں زمینی آپریشن ، درجنوں فلسطینی شہید ، تل ابیب میں نتین یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے

اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے کا مقصد اسپتال میں موجود حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنانا تھا تاہم غزہ کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق حملے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے علاوہ غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی حملے میں 6 بھائیوں سمیت 37 افراد شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 50 ہزار 944 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp