سانحہ نو مئی ، ملزمان پر19 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی

سانحہ نو مئی

فائل فوٹو


سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں ملزمان پر19 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وکلاء صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔

شیخ رشید، بابر اعوان، میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، عمر ایوب اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر پولیس کی طرف سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان آج عمان میں مذاکرات

دس مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جا سکے ہیں، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور آئندہ سماعت پر کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp