نیشنل گیمزکیلئے پنجاب باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز آج 12 اپریل 2025 دوپہر 12 بجے نشتر سپورٹس کمپلیکس باکسنگ ایرینا لاہور میں شروع ہونگے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کی سرپرستی میں پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز میں حصہ لینے والی پنجاب باکسنگ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے۔
ارجنٹائن نے برازیل کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
فنانس سیکرٹری محمد طارق کے مطابق صدر پنجاب باکسنگ محمد عابد باکسر اور سیکرٹری پنجاب شرجیل ضیاٗ بٹ ٹرائلز کے دورااان موجود ہونگے۔
ٹرائلز دس ویٹ کیٹگری میں ہونگے مردوں کے 50، 55، 60، 65، 70، 75، 80، 85، 90، اور 90+ ویٹ اور خواتین کے وزن کے 48، 51، 54، 57، 60، 65، 70، 75، اور 80 کیٹگری میں ہونگے۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی
اہل کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1986 اور 31 دسمبر 2006 کے درمیان ہونی چاہیے۔شرکاء کو تصدیق کے لیے دو پاسپورٹ سائز کی تصاویر اور اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔
ٹرائلز پنجاب کے باکسرز کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور ملک بھر سے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے والے نیشنل گیمز میں صوبے کی ممکنہ نمائندگی کریں گے۔
