صدرمملکت کی جانب سے یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پرآرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
صدرمملکت آصف زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں،بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں،بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں،آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری جامعات سے متعلق 10سالہ پلان تیار کرنے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ خاتون اول آصفہ بھٹو کے مشورے پر آپ کو کمپیوٹر ٹیبلٹس کا تحفہ دے رہا ہوں،تمام بچے کمپیوٹر ٹیبلٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کیلئے استعمال کریں،اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے بچوں سے ملاقات کی، شفقت کا اظہارکیا۔
پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں،پاکستان میں 1 لاکھ 20 ہزار کے قریب بچوں کی کفالت کررہے ہیں۔
عید پر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ قابل قبول نہیں،آئی جی موٹروے پولیس
فورم ملک میں یتیم بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کررہا ہے،یتیم اور محروم بچوں کی کفالت معاشرے کی مشترکہ ذمےداری ہے۔
