اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 192 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 404 امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں۔
ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان کے دستخطوں سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق جنرل سیٹوں پر انتخابات لڑنے کے لیے 35 خواتین کو بھی ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، صاحبزادہ طارق اللہ، محمد ریاض فاروق ساہی، حافظ حسین احمد، حافظ سلمان بٹ، میاں اسلم، مولانا عبدالاکبر چترالی اور مولانا گل نصیب قومی اسمبلی کی سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اکرم درانی، امیر العظیم، حافظ نعیم الرحمن، رضا شاہ اور پروفیسر محمد وقاص ان انتخابی امیدواروں میں شامل ہیں جو قومی اور صوبائی نشستوں پر میدان میں اتارے گئے ہیں۔
ایم ایم اے کی جانب سے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، راشد سومرو، اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، آصف لقمان قاضی، ڈاکٹر عطاالرحمان، ڈاکٹر سید وسیم اختر، ارسلان خاکوانی، راشد محمود سومرو، زاہد سعید، اسامہ رضی، محمد لئیق خان، منعم ظفر خان کو بھی ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ حتمی فہرست میں آصف لقمان قاضی، حاجی منیر اورکزئی، رضا شاہ، مولانا غفار توحیدی کے نام بھی شامل ہیں۔
مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں اسلم اور محمد اسلام قومی اسمبلی کی دو، دو نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں، بلوچستان سے 15 نشستوں، خیبرپختونخوا سے 47، سندھ سے 53 نشستوں اور پنجاب سے 73 نشستوں پر امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں۔
عنایت اللہ، عبدالرزاق عباسی، مظفر سید، اعزازالملک افکاری، محمد علی، سید عبدالرشید، ڈاکٹر ذاکر اللہ، حافظ حشمت علی، میجر (ر) شہداد اور پرویز خٹک کو صوبائی اسمبلیوں کے لیے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
خواتین کی جنرل نشستوں پر انیلہ بتول، فرحت حیات، فہمیدہ کوثر، عفیفہ صدیقی، نصرت شیرازی (لوئرکوہستان) اورشہناز اختر سمیت 35 خواتین ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔
متحدہ مجلس عمل کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی مکمل فہرست:
[scribd id=383266788 key=key-ZsfEuZUcCUMazEoUIWiK mode=scroll]
متحدہ مجلس عمل انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کا اعلان بھی کرچکی ہے جس کے مطابق 13 جولائی کو ملتان، 14 جولائی کو راولپنڈی اور 15 کو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔ 21 جولائی کو ایبٹ آباد، ہزارہ میں جلسہ ہو گا اور 22 جولائی کو مالاکنڈ میں جلسہ کریں گے۔