جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید

جامعہ دارالعلوم حقانیہ

نوشہرہ: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 6 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس موقع پر  نوشہرہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے بعد دارالعلوم کے مرکزی ہال میں ہوا، دھماکہ کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ 4 سے 5 افرا د کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہاہے کہ  دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے میں مولانا حامد الحق شہید ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دارالعلوم حقانیہ دھماکہ میں سات افراد شہید جبکہ بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp