اسٹارلنک کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کا انتظار ہے، ایلن مسک

elon musk

اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پاکستان میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس کے لانچ سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

پاکستانی صارف نے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک سے درخواست کی کہ اسٹار لنک کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے، کیونکہ یہ ملک کے لیے ایک انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت محدود یا ناقص ہے۔

اس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ ’’ہم حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

اسٹار لنک سیٹلائٹ اسپیس ایکس کا پراجیکٹ ہے، اسٹار لنک دنیا بھر میں بنا کسی تعطل کے تیز ترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے اور  اسٹار لنک ابھی 40 ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں