پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو تبدیل کئے جانے کا امکان

psl 10 پلیئرز ڈرافٹ

فائل فوٹو


پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوجسٹکس وجوہات کی بناء پر گوادر میں تقریب کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے، چند فرنچائزرزنے بھی گوادر میں ڈرافٹنگ کی تقریب پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

تسکین احمد نے محمد عامر کا چار سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ آج اسٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت کرے گی، پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد لاہور میں کرانے کا متبادل پلان ہے۔

پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب بادشاہی مسجد یا شاہی قلعہ میں کرائی جاسکتی ہے،لاہور میں بارہ دری کا وینیو بھی پلیئرز ڈرافٹ کیلئے زیر غورہے،پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول تھی۔


متعلقہ خبریں