عطاء تارڑ نے معیشت پر بات کرکے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی ، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عطا تارڑ نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کرکے خیبر پختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہو جاتی ہیں، کل انہوں نے خیبر پختونخوا کی معیشت پر بات کر کے بڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ، اسد قیصر

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے قرضے وفاق کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں، خیبر پختونخوا کا کل قرضہ 725 ارب روپے ہے جبکہ وفاق ہر مہینے اتنا ہی قرض لیتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے صرف دو سالہ اقتدار میں پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھا، خیبر پختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھا ہے۔

 


متعلقہ خبریں