پہلا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج پرل میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی ہو چکی ہے، پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑے گی،پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی قیادت مارکرم کریں گے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا ہے، محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ صائم ایوب، عبدالللہ شفیق ، کامران غلام ،بابر اعظم، سلمان علی آغا،محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رئوف اور ابرار احمد بٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ہرایا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہو گا۔

ہیملٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 19 دسمبر کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے شروع ہو گا جبکہ آخر ی ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں