مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بلاول زرداری شیروانی پہننے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، باپ بیٹا دونوں وزارت عظمٰی کی کرسی کیلئے سرگرم ہیں۔ آصف زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں۔
جامع اور غیرمشروط مذاکرات کا حامی ہوں، بیرسٹر گوہر
ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف اور زرداری دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں زرداری یاد رکھیں چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ہماری تحریک منطقی انجام کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج شہداء ڈی چوک کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے باغ ناران حیات آباد میں دعائیہ تقریبات ہوں گی۔ کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حکومت کو جواب دینا ہو گا کہ 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟۔