آرمی چیف سے برطانیہ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک آرمی ٹیم کی ملاقات

ISPR

راولپنڈی: آرمی چیف سے برطانیہ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کیمبرین پٹرول عالمی سطح پر چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے ایک ہے۔ اور مشق میں پاک فوج کے دستے نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کیمبرین پٹرول مشق میں 143 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

پاک فوج نے چھٹی بار کیمبرین پٹرول مشق میں گولڈ میڈل لیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کے وقار کو برقرار رکھنے پر ٹیم کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں نفرت کے بیج بوئے، وفاقی وزیر اطلاعات

آئی ایس پی آر کے مطابق کیمبرین پٹرول مشق وسط ویلز کے پہاڑی علاقے میں کی جاتی ہے۔ اور مشق جسمانی برداشت اور حکمت عملی کا مشکل امتحان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں