دمشق کی فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدی رہا

شام

شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق میں واقع فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو میں اپوزیشن فورسز کو شام کی بدنام زمانہ صيدنايا جیل کے مرکزی کنٹرول روم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ رہائی پانے والوں میں سیکڑوں شامی خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

شام کے معزول صدر بشار الاسد نے خاندان سمیت روس میں سیاسی پناہ لے لی

ویڈیو میں جیل کے باہر کے مناظر بھی شامل ہیں جن میں رہا ہونے والے قیدی جیل سے باہر نکلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی قبضہ کیا ہے جس کے بعد صدر بشار الاسد نے ملک سے فرار ہو کر روس میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔


متعلقہ خبریں