سابق پی ٹی آئی رہنما کا نواز شریف کو خط، الزامات پر معذرت

الزامات

تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف پر ماضی کے الزامات اور تنقید پر معذرت کی گئی ہے۔

اپنے خط میں جاوید بدر نے اپنے کیے پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے نواز شریف پر بلاجواز الزامات لگائے اور نقصان پہنچایا، معافی کی درخواست  کرتےہوئے اپنےعمل کو کم عقلی سمجھا۔

معاشی ترقی کیلئے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ اپنے کھلے خط میں پی ٹی آئی کی قیادت میں سیاسی زہر پھیلانے میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور معاشرے میں تفرقہ پھیلانے میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر قومی خزانے کو خالی کرنے، بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچانے اور فوج کے خلاف دشمنی کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں