فرانس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک کامیاب

عدم اعتماد

فرانس کے وزیراعظم مائیکل برنیئرکے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی۔

پارلیمنٹ کے577 میں سے 331 ارکان نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا، فرانس میں 62 سال بعد کسی سربراہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا ، ناکام مارشل لا کے بعد قانون سازوں کا صدر کے مواخذے کا مطالبہ

بجٹ منظوری کے لئے خصوصی اختیارات کا استعمال تحریک عدم اعتماد کا باعث بنا، مشیل برنیئر کو فرانسیسی صدرمیکرون نے تین ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

یاد رہے کہ  اپوزیشن نے وزیراعظم مائیکل برنیئر کی جانب سے سماجی تحفظ کے ایک بل کو پارلیمنٹ سے ووٹنگ کے بغیر پاس کرنے کے بعد  عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے بھارتی جہاز کے عملےکو ڈوبنے سے بچالیا

نیشنل ریلی کی پارلیمانی رہنما میرین لی پین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عدم اعتماد پیش کررہی ہے وہ دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی ایسی کسی تحریک پر ووٹنگ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم یہ سمجھتے تھے کہ  وزیراعظم  کے آنے سے چیزیں بہتر ہوں گی لیکن یہ پہلے سے بھی بدتر ہوگئی ہیں۔


متعلقہ خبریں