پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 56 کروڑ ڈالر کے7 معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی

Pak Saudia

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 56 کروڑ ڈالر کے 7 معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مختصر مدت میں دونوں ممالک کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ جس میں سے 7 کو معاہدوں کی شکل دی جاچکی ہے۔ جن کی مالیت 56 کروڑ ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت اور جیل میں نہ ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے۔ جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

شہباز شریف نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے۔


متعلقہ خبریں