باتھ روم میں انٹرنیٹ نہ چلنے کی شکایت،صحیفہ جبار کی پوسٹ وائرل

صحیفہ جبار

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کی جانب سے باتھ روم میں انٹرنیٹ نہ چلنے کی شکایت کی گئی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

صحیفہ جبار نے بھی انٹرنیٹ نہ چلنے کی شکایت پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ نہیں چل رہا، جس وجہ سے وہ کوئی کام نہیں کر پا رہیں۔

سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء علالت کے بعد انتقال کر گئیں

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں باتھ روم میں انٹرنیٹ چاہیے، وہ اس حوالے سے سنجیدہ ہیں اور یہ کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ کا نہ چلنا انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے، جسے حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے لکھا باتھ روم انسان کی محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے لیکن اب کیا وہاں بھی انٹرنیٹ کی بندش کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا؟

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے انہیں پاگل بھی قرار دیا جب کہ بعض افراد نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ کی رفتار تیز کی جائے۔


متعلقہ خبریں