اجلاس میں گورنر راج کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، خواجہ آصف

صدر مملکت کا آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کرنا خوش آئند ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف پروگرا م  ہم دیکھیں گے میں بات کرتے ہوئے کہا  کہ جاں بحق افراد کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اگر کوئی ورثہ ہے تو سامنے لائیں، یہ ہمیں کسی کا نام نہیں بتا سکے۔

سندھ کے وسائل پرقبضہ کیا گیا تو تحریک اٹھے گی اور میں آگے ہوں گا،مولانافضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کے اہلکار شہید ہوئے، اہلکار اسلام آباد کو پرامن رکھ رہے تھے، یہ مسلح ہو کر اسلام آباد پرحملہ آور ہوئے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور یہ اسلام آباد پر حملہ آور تھے۔

انہوں نے کہا کہ 4،5 دن پہلے بشریٰ بی بی کو خیال آیا کہ میں لیڈر بن سکتی ہوں، راستے میں بشریٰ بی بی نے علی امین گنڈا پور کو ہلنے بھی نہیں دیا۔

ڈی چوک جانے والے راستے کلیئر ہیں،اسلام آبادپولیس

بشری ٰ بی بی کا خیال تھا کہ وہ پارٹی پر قبضہ کر لیں گی، اسلام آباد پر حملے کے ساتھ پارٹی پر قبضہ بھی کرنا تھا، یہ دعائیں مانگ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسلام آبا دپر تیسرا حملہ کیا ہے، یہ اس وقت اسلام آبا دحملہ کیوں کرتے ہیں جب کوئی وفد آیا ہوا ہو، یہ ملک کی تضحیک کی کوشش کرتے ہیں، کیا یہ پاکستانی ہیں۔


متعلقہ خبریں