بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں ، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تباہی کی طرف لے کر جانے والے بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں، بشری ٰ بی بی نےعلی امین گنڈا پور کو بھی بطور وزیراعلیٰ لے ڈوبنا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پہلے بتایا تھا ڈی چوک آئیں گے تو قانونی طور پر دھویں گے۔خیبرپختونخوا سے آئے کارکنان کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کا سودا نہیں ہونے دے سکتا،ان کی سیاسی تباہی اس وقت شروع ہوئی جب یہ خاتون ان کی زندگی میں آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے4 قریب ترین افراد میں شامل تھا، انہیں 12سال کچھ اور 3سال کچھ اور پایا تاہم اب میری بس ہو گئی ہے کیوں کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کی بات ہے ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض حمید ملے ہوئے تھے۔علی امین گنڈا پور پر الزام لگایا گیا کہ وہ زبردستی بشریٰ بی بی کو لے گئے۔ایک ویڈیو آ گئی ہے اور خاتون کا جھوٹ پکڑا گیا ۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر ویسے بھی پابندی لگنے جارہی ہے اور کوئی راستہ نہیں۔ یہ انڈراسٹینڈنگ ہو گئی ہے کہ وہ بشریٰ بی بی کو پکڑوا دیں گے۔ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کربانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بچوں کو گمراہ کیا گیا ان بچوں کے ماں باپ آج پریشان ہیں۔ہمیں سیاسی طور پر ان بچوں کیلئے راستہ بنانے کی ضرورت ہے ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے اہلکار شہید ہوئے ، اسٹاک مارکیٹ گر گئی اور عالمی سطح پر تماشا بنا

بانی پی ٹی آئی سنگجانی کے مقام پر جانے کیلئے مان گئے تھے۔ فاروڈ بلاک ، پارٹی پر پابندی ، مچھ جیل کی خبریں بھی دے چکا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی کیلئے مزید تکالیف کھڑی کر دی گئی ہیں ۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اب نہیں ہوں گی ۔

 


متعلقہ خبریں