تیرہ سالہ کرکٹر آئی پی ایل کا حصہ بننے والا کم عمر ترین کھلاڑی بن گیا

عمر ترین کھلاڑی

13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ بننے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ  پنت نے آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آئی پی ایل سیزن 2025 کیلئے کھلاڑیوں کی بولی کی  تقریب سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔

فٹبال میچ کے بعد کھلاڑی کی ماں نے ریفری کو تھپڑ رسید کردیا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا۔

جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

دوسری جانب لکھن سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا، جس کے بعد پنت نے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں