رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں مارننگ شوز پر پابندی کی قرارداد | urduhumnews.wpengine.com

 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کی جانب سے 3 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار کو کچلنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

قرارداد میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نامی شدت پسند تنظیم نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فیڈریشن پر چڑھائی کی ہے، شدت پسندوں اور انتشاری ٹولے کے گروہ نے سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شرپسندوں اور بلوائیوں نے پولیس کی 20 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، شدت پسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں