پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں آگ لگانا چاہتےتھے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں آگ لگانا چاہتےتھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اسلام آباد کو کلیئر کردیاگیاہے، جلد جڑواں شہروں کے راستے کھول دیئے جائیں گے۔

علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی دونوں فرار ہیں، محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور فائنل کال دے کر فرار ہوگئے، بڑی تعداد میں لوگ گرفتار کئے گئے ہیں، تحریک انصاف والے اپنے کپڑے چھوڑ کر بھاگے ہیں اگر ان لوگوں نے آخری کال دی تو پھر بھاگے کیوں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان لوگوں کو حمایت حاصل تھی اس لیے ڈی چوک پر انہوں نےدھرنا دیا، تحریک انصاف نے اپنے کنٹینر کو خود آگ لگائی ہے۔

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور دھرنے سے فرار، کارکن بھی تتر بتر

انہوں نے کہا کہ انکی نیت ٹھیک نہیں تھی،اسی وجہ سے انہیں ناکامی ہوئی، انہوں نے ہر جگہ نقصان ہی کیا ہے، علی امین گنڈا پوراور بشریٰ بی بی مونال کی طرف سے بھاگے ہیں۔

تحریک انصاف والے اہم سرکاری شخصیات کو نشانا بنانے والے تھے، یہ فائنل کال نہیں بلکہ مس کال تھی۔


متعلقہ خبریں