ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔ 

اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات پر قائم ہیں مگر محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کے خلاف کارروائی سے روکتی ہے۔

دھوکہ دہی کا الزام، امریکہ میں بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کی جانب سے رواں سال اگست میں 2020 کے صدارتی الیکشن میں نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق نئی فرد جرم دائر کی گئی تھی۔

فرد جرم میں وہی مجرمانہ الزامات موجود تھے جو اس سے قبل دائر کردہ فرد جرم میں تھے، البتہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکی صدور کو حاصل استثنیٰ سے متعلق فیصلے کے بعد نئی فرد جرم میں ٹرمپ کیخلاف الزامات کو کم کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں